Jun 26, 2019 02:30 am
views : 273
Location : Domestic place
The APC aims to withdraw the public from the point of view of inflation, Shahbaz Sharif
اے پی سی کا مقصد عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنا ہے، شہباز شریف
اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت تقریباً تمام اپوزیشن جماعتوں کا وفد شرکت کررہا ہے۔
اے پی سی سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بنائے عوام دشمن، تاجر دشمن، کسان دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی میں شمولیت کا صرف ایک مقصد ہے، پاکستانی عوام کوتباہ ہوتی ہوئی معاشی حالت اور مہنگائی کی دلدل سے نکالنا ہے۔