Jun 26, 2019 03:00 am
views : 280
Location : Domestic place
There is no danger from the government's intelligence, Firdous Ashiq Awan
حکومت کواپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، فردوس عاشق اعوان
سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اے پی سی (آل پارٹیز کانفرنس) کی شاہکار فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی اتر گئی، مفادات کی قیدی قیادت ہر مرتبہ مولانا کو بلا کر ان کی کرسی کھینچ لیتی ہے، مولانا صاحب سے دلی ہمدردی ہے کیونکہ اپوزیشن کے ناتواں کندھے ان کی سیاسی محرومی کا بوجھ اٹھانے کوتیارنہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ اپوزیشن کو اپوزیشن سے خطرہ ہے، اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے جوبیچ چوراہے پھوٹے گی۔ مولانا فضل الرحمان کے اس منصوبے کا نتیجہ وہی نکلے گا جو ان کے الیکشن ایڈونچرکا نکلا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اے پی سی کی ناکامی کے بعد مولانا صاحب آئندہ چارسال کے لیے خود کو صرف دین کی خدمت کے لیے وقف کر دیں