اسلام آبا،حکومت کیخلاف سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس
اسلام آباد میں مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی ، مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو اجتماعی استعفوں کی تجویز دے دی، ساتھ ہی 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا بھی مشورہ دے دیا۔
مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام اے پی سی میں شرکت کے لیے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے پارٹی وفد کے ہمراہ شریک ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے وفود بھی موجود ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک اور بجٹ منظوری رکوانے پر مشاورت ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے وفد میں شہباز شریف اور مریم نواز کے علاوہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، احسن اقبال، مرتضیٰ جاوید عباسی، مریم اورنگزیب، راناثنااللہ اور دیگر شامل ہیں،اے پی سی میں بلاول بھٹو سمیت پیپلزپارٹی کا 5 رکنی وفد شریک ہے ،پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، رضا ربانی، نیّربخاری، فرحت اللہ بابر شرکت کر رہے ہیں۔
اے پی سی میں نیشنل پارٹی کا وفد میر حاصل بزنجو کی سربراہی میں شریک ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی، جماعت اہل حدیث کے رہنما علامہ ساجد میر، شاہ اویس نورانی کے علاوہ آفتاب خان شیر پاؤ بھی موجود ہیں۔