Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 26, 2019 09:26 pm views : 282

Location : National Assembly

Islamabad- Take Dicesion for national interest in APC
  • Urdu

اسلام آباد، اے پی سی میں ملکی مفاد کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے،بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھاؤں گا اور اے پی سی میں ملکی مفاد کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فاٹاکے پارلیمنٹیرینزکو بجٹ اجلاس میں شامل ہونا چاہیے، علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر فوری جاری کیئے جائیں، پروڈکشن آرڈر نہ نکلے تو برا پیغام جائے گا، میں نئے پاکستان اور پی ٹی آئی پر بہت تنقید کرتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں نیا پاکستان میں بھی اسپیکر کا کردار بہت اہم ہے، ہم سب اس ایوان کے رکن ہیں، آپ کل یہاں ہم وہاں ہوں گے۔
بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوشش کروں گا بجٹ اجلاس میں بھی شرکت کروں اور اے پی سی میں بھی، مولانا صاحب کو زبان دی کہ اے پی سی میں شرکت کروں گا، اے پی سی میں اہم پیشرفت سامنے آئے گی، اے پی سی میں لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھاؤں گا تاہم اے پی سی میں ملکی مفاد کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دہشت گرد کا پروڈکشن آرڈر نکل سکتا ہے،اور مشرف کو ووٹ مل سکتا ہے، تو ان کو کیا مسئلہ ہے، جب جمہوری قیادت جیلوں میں ہوگی تو دہشتگردی فروغ پائے گی، سردار اختر مینگل کے اصولی پوائنٹ حکومت نے تسلیم نہ کیے تو وہ بجٹ ووٹ نہیں دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے لورالائی میں دہشتگردی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب کالعدم تنظیموں والے وزیر ہوں گے تو دہشت گردی کیسے ختم ہوگی، کوئی نہیں مانے گا نیا پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ ہے۔

Recent News

Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved