Jun 27, 2019 01:00 am
views : 281
Location : Domestic place
Asif Zardari appointed head of three National Assembly standing committees
آصف زرداری قومی اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کے رکن بن گئے
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آصف زرداری کو 3 قائمہ کمیٹیوں کا رکنر بنانے کا حکم جاری کیا۔ آصف زرداری کو جن قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت دی گئی ہے ان میں کامرس اینڈ ٹیکسٹائل، صنعت و تجارت اور آبی وسائل شامل ہیں۔
قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو بھی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ کمیٹیوں کا رکن بننے کے بعد اب سابق صدر اسمبلی اجلاس کےعلاوہ کمیٹی اجلاسوں میں بھی شرکت کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ،گذشتہ روز جعلی بینک اکاؤنٹس کے پارک لین اور توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری نے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔انھوں نے کہا کہ نیب اُنہیں حراست میں رکھنے کیلئے کچھ بھی کرے گا،یہ سب کھیل کا حصہ ہے، وہ نہ تو کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی سے سمجھوتہ کریں گے، جمہوریت کیلئے پہلے بھی 8 سال جیل کاٹی، اب بھی تیار ہیں۔