Jun 27, 2019 01:00 am
views : 275
Location : Domestic place
Uncontrollable US dollar hits 163.35 in interbank market
ڈالر کی اونچی اڑان، روپیہ پریشان، انٹربینک میں مزید 1 روپیہ 84 پیسےمہنگا
مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھری، انٹربینک میں ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہو گیا اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 25 پیسے بڑھ گئی اور 164 روپے 25 پیسے میں فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 208 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 34 ہزار کی سطح سے نیچے آ گئی اور 100 انڈیکس 33 ہزار 880 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
بتایا گیا ہے کہ 2 دن کے دوران ڈالر 7 روپے 2 پیسے مہنگا ہوا ہے جس سے ایک جانب روپیہ ہلکان ہو گیا تو دوسری طرف روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں بھی بڑھے گا اور پاکستانی برآمدی مصنوعات کی لاگت بڑھنے کے سبب توازن تجارت کی صورت حال بھی ابتر ہو جائے گی۔