Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 27, 2019 07:16 pm views : 270

Islamabad- PM Imran Khan felicitates Pakistan cricket team on victory against New Zealand
  • Urdu

 وزیر اعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019میں بھرپور کم بیک کرنے پر مبارک باد

وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف شان دار کام یابی حاصل کر کے بھرپور کم بیک کرنے پر مبارک باد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں زبردست واپسی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی۔
وزیر اعظم نے میچ میں بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے پر انھیں خصوصی مبارک باد دی، کہا مبارک باد خصوصی طور پر ان تین کھلاڑیوں کو جاتی ہے جنھوں نے شان دار کارکردگی دکھائی۔
خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 33 ویں میچ میں شاہینوں نے نا قابل شکست کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، بابر اعظم کو شان دار سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
میچ میں حارث سہیل نے بھی 68 رنز بنائے جس نے پاکستان کی فتح میں نمایاں حصہ ڈالا، جب کہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 3 کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
پاکستان کی ورلڈ کپ میں 7 میچز کھیلے ہیں جن میں تین میں کامیابی تین میں ناکامی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے، گرین شرٹس کے 7 پوائنٹس ہیں۔
قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ 29 جون بروز ہفتے کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ برمنگھم کی وکٹ پر 238 کا ہدف آسان نہیں تھا، بابر اعظم اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کی,برمنگھم کے میدان میں کیویز کو ڈھیر کرنے کے بعد سرفراز احمد نے رمیز راجا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے جیت کے لیے بہت محنت کی تھی، فیلڈنگ اچھی ہوئی اور شاہین شاہ آفریدی نے اچھی بولنگ کی۔
دوسری جانب مین آف دی میچ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ مشکل تھی لیکن اطمینان سے کھیلتا رہا، اسپنر سینٹنر کو آرام سے کھیلنے کا پلان کیا تھا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ برمنگھم کے میدان میں تماشائیوں نے بہت سپورٹ کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں,قومی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر سوشل میڈیا پر سابق کھلاڑیوں شاہد آفریدی، شعیب اختر، اظہر علی ودیگر نے مبارک باد پیش کی ہے۔

Recent News

Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved