Jun 28, 2019 04:22 pm
views : 258
Location : Shalimar Hospital
Lahore- 320 Kg Noor ul Hassan Successful operation done in Shalimar Hospital
لاہور،320 کلو وزنی شہری نورالحسن کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا
انتہائی موٹاپے کا شکار نورالحسن کاآپریشن شالیمار ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر معاذ کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی اسپیشل ٹیم کے ساتھ کردیا گیا۔
آپریشن میں خصوصی آلات استعمال کئے گئے ہیں اور آپریشن کے بعد اگلے چھ ماہ میں نورالحسن کا وزن 100 کلو کم ہو جائے گا۔
اس موقع آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹر معاذ نے کہا کہ اللہ کے کرم سے یہ مشکل آپریشن کامیاب ہوا ہے جبکہ آئندو چھ ماہ میں مزید 100
کلو وزن کم کردیں گے۔
واضح رہے نورالحسن نے سوشل میڈیا کے ذریعے آرمی چیف سے علاج کی درخواست کی تھی جس کے بعد آرمی چیف کو درخواست پر آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نورالحسن کوعلاج کے لئے شالیمار ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔