Jun 28, 2019 04:11 pm
views : 264
Location : Domestic Place
Lahore- Railway Minister Sheikh Rasheed Video Message
لاہور،پاکستان ریلوے،رائل کنٹری کلب کے انتظامات سنبھالے گی، سپریم کورٹ
شیح رشید کا کہنا ہے کہ اللہ کے کرم سے عمران کان کی حکومت میں سپریم کورٹ لاہورکے رائل پام کنٹری کلب سے متعلق انصاف پر مبنی فیصلے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سپریم کورٹ کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں رائل پام کلب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رائل پام کنٹری کلب معاہدے کوکالعدم قراردیتے ہوئے پاکستان ریلوے کو فوری طور پر کلب کے انتظامات سنبھالنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ پاکستان ریلوے 3 ماہ میں رائل پام کے تمام انتظامات بہترین طریقے سے ادا کرے جب کہ نئی انتظامیہ سے متعلق بھی قواعد و ضوابط طے کیے جائیں۔
اس حوالے سے وزیر ریلوے شیخ رشید کا اپنے ویڈیو پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں اللہ کے کرم سے رائل پام کیس کا فیصلہ آگیا ہے، سپریم کورٹ کے رائل پام کنٹری کلب کے فیصلے پرساری قوم کومبارکباد پیش کرتا ہوں، سولہ سترہ سال سے قبضہ مافیا رائل پام کی کھربوں کی زمین پر قبضہ کرکے بیٹھا تھا، سپریم کورٹ کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں انہوں نے ریلوے کے سخت ترین خسارے کے دور میں انصاف پرمبنی ایک بہت بڑا فیصلہ دیاہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے آرڈرکے مطابق ہمیں تین ماہ کے اندر اندر اس کا انٹرنیشنل ٹینڈر کرنا ہے اور انشاء اللہ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ میں پانچ سال میں قوم کوخسارے سے نکالوں گا۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا کیس خود لڑ کے جیتا ہے اور پاکستان سپریم کورٹ کو سلام عقیدت انصاف پر مبنی فیصلے پر پیش کرتا ہوں۔