Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 28, 2019 10:55 pm views : 258

Location : Parliament House

Islamabad- Changing of Chairman Senate will tell that Opposition is United,Asif Zardari
  • Urdu

اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بتائے گی کہ اپوزیشن متحد ہے، آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم حکومت ضرور گرانا چاہتے ہیں لیکن جمہوریت تباہ کرنا نہیں چاہتے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں سب ساتھ بیٹھے اورمل کر جامع پروگرام بنایا اب آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے لیے خوش خبری لائے گا۔
ان کا کہنا تھا نہیں سمجھتا کہ ہم سب میں کوئی باہر کی پولیٹیکل فورس کی سوچ ہے، آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے لیے خوشخبری لائے گا، رہبر کمیٹی آگے لے کر چلے گی اور بہت اچھا ہو گا۔
چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے سابق صدر نے کہا کہ میں یہ سمجھ رہا تھا کہ بلوچستان میں غم ہیں، بہت ایشوز ہیں اور یہ آ کر بہتری لائیں گے، اب چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بتائے گی کہ ہم میں ہم آہنگی ہے اور ہم سب ساتھ ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے زمانے میں بھی آئی ایم ایف تھی مگر ہماری شرائط پر تھی، میں کبھی آئی ایم ایف سے نہیں ملتا تھا، زیادہ سے زیادہ وزیر خزانہ ملتا تھا لیکن یہ تو آئی ایم ایف سے اُن کی شرائط پر خود مل رہے ہیں۔
سابق صدر نے افغان صدر کی پاکستان آمد کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم کو خود جا کر اشرف غنی کا استقبال کرنا چاہیے تھا، باقی دوستوں کے استقبال کے لیے چلے گئے، افغانستان جو دوست بھی ہے اور ہمسایہ بھی ان کے استقبال کے لیے نہیں گئے، یہ گستاخی کی گئی ہے,ان کا کہنا تھا کہ انہیں افغان صدر کو بھی خود ریسیو کرنا چاہیے تھا، یا کسی کو نا کرتے یا انہیں بھی کرتے۔
بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جانب سے حکومت کی حمایت پر آصف زرداری نے کہا کہ مینگل صاحب کی اپنی مرضی، جمہوریت ہے، مینگل صاحب اپنے ووٹ لے کر آئے اور ہم اپنے ووٹ لے کر آئے ہیں۔

Recent News

Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved