سندھ رینجرز کی جانب سےنگر پارکر میں مفت مفت میڈیکل کیمپ
پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر اند رونِ سندھ نگر پارکر کے علاقے گوٹھ ملجی جی ونڈیو میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔
اس موقع پر میڈیکل اور اسکن اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن اورلیڈی ڈاکٹرزپر مشتمل ٹیم نے علاقے کے300سے زائد مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا مفت طبی معائنہ کیا۔
میڈیکل کیمپ میں مفت ادویات اور لیبارٹری کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں،اہل ِ علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔