کراچی،عوامی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی ایک بار پھر میدان میں
عوامی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی ایک بار پھر میدان میں آگئی،جماعت اسلامی کی جانب سے تیس جولائی کو کراچی کو عزت دو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ہے اس سلسلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے سہراب گوٹھ تا نمائش چورنگی عوامی مارچ کیا جائیگا۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنی ناقص اقتصادی پالیسیوں سے عوام کا جینا دوبھر کردیاہے،تبدیلی کے بلند بانگ نعروں اور دعوؤں کی قلعی ایک سال کے اندر اندر ہی کھل گئی ہے،موجودہ حکومت نے بھی کراچی کی تعمیر و ترقی اور اس کے مسائل حل کرنے کے بجائے اسے حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ایسی صورت حال میں کراچی کو عزت دو کے سلوگن کے تحت چلائی جانے والی مہم کے سلسلے میں 30جون کو سہراب گوٹھ سے مزارِ قائد تک ہونے والاکراچی عوامی مارچ عوام کے احساسات و جذبات کا حقیقی ترجمان ثابت ہوگا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےترجمان جماعت اسلامی کراچی زاہد عسکری کا کہنا تھا کہ پر دور میں کراچی کو نظرانداز کیا جا تا رہا حکمران جماعتوں کو عوامی مسائل کا بالکل احساس نہیں ہے۔
زاہد عسکری کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری خود کو لاوارث محسوس کر رہے تھے جماعت اسلامی نے لوڈ شیڈنگ،پانی اور شناختی کارڈ اور دیگر مسائل کے خلاف آواز بلند کی ،سراج الحق صاحب اس مہم کے سلسلے میں کراچی آرہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو جگانے کیلئےانشا اللہ ایک بہت بڑا عوامی مارچ کریں گے۔