Jun 29, 2019 03:45 pm
views : 270
Location : Domestic Place
Islamabad - Win over Afghanistan can lead Pakistan to semi-final,Foreign Minister
اسلام آباد، افغانستان سے جیت پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچا سکتی ہے، وزیر خارجہ
ورلڈ کپ کا ایک یہم میچ آج لیڈز کے گراؤنڈ میں ہورہا ہے جس میں شاہین شاگردوں کو سبق سکھائیں گے، اہم میچ میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہو گا، افغانستان نے پاکستان سے کرکٹ سیکھی ہے،یہاں ان کے مختلف کھلاڑی ٹریئنگ کیمپ میں رہے اور پاکستان نے انہیں اس کھیل سے آشنا کیا اور اب وہ بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ میچ اسی ماحول اور فضا میں ہوگا جس میں ہم نے آج اور کل افغان قیادت کے ساتھ تبادلہ ء خیال کیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان جیتے - شاہ محمود قریشی کا نیوزی لینڈ کے میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے لیٹ سٹارٹ لیا ہے لیکن نیوزی لینڈ،جس نے اس سے پہلے تمام میچز میں کامیابی حاصل کی، اس کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں شکست دی ہے جبکہ افغانستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہمارے میچز انتہائی اہم ہیں اور سیمی فائنل تک رسائی کے لئے قومی ٹیم کو ایسے ہی کھیل کی ضرورت ہے۔پوری قوم چاہتی ہے کہ پاکستان یہ دونوں میچز جیتے۔