Jun 29, 2019 03:47 pm
views : 298
Location : Shalimar Hospital
Lahore- 320 Kg fat man begins to walk on his feet after 10 years
لاہور،320 کلو وزنی شخص نورالحسن دس سال بعد اپنے پیروں پر چلنے لگ گئے
تین سو بیس کلو وزنی شخص نورالحسن دس سال بعد اپنے پیروں پر چلنے لگ گئے،ڈاکٹرز کے مطابق نورالحسن کی صحت لمحہ بہ لمحہ بہتر ہو رہی ہے اور انہیں آپریشن کے بعد لیکوڈ ڈائیٹ دی جا رہی ہے۔
انتہائی موٹاپے کا شکار نورالحسن کاآپریشن گزشتہ روز شالیمار ہسپتال لاہور میں بیریاٹرک سرجن ڈاکٹر معاذ کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی اسپیشل ٹیم کے ساتھ کیا گیا،جس کے بعد نورالحسن کی صحت لمحہ بہ لمحہ بہتر ہورہی اور ان کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹروں کی سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔نورالحسن دس سال بعدخود چل کر بیڈ پر گئے۔
اس موقع پر چیک اپ کرتے ہوئے ڈاکٹرمعاذ نے نورالحسن کی طبیعت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نورالحسن آپریشن کے بعد بہتر ہیں،ان کو لیکوڈ ڈائٹ شروع کر دی ہے وہ باآسانی اٹھ بیٹھ سکتے ہیں اور انشا ء اللہ کچھ دنوں میں خیر خیریت سے گھر جائیں گے۔
اس موقع پر نورالحسن نے ذرائع ابلاغ عامہ کی نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، مجھے کوئی تکلیف نہیں ہے میں ڈاکٹر معاذ، آرمی چیف، میڈیااور عوام کا بے حد مشکور ہوں کہ میرے ساتھ اتنا تعاون کیا۔