Jun 29, 2019 04:17 pm
views : 290
Location : Gurdwara Dera Sahab
Lahore- 180th Death Anniversary of maharaja ranjit Singh
لاہور،گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میںمہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180ویں برسی کی مرکزی تقریب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سکھوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سہولتیں دے رہے ہیں، 5 سے 10 ہزار سکھ یاتری کرتارپور آ سکیں گے۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180ویں برسی کی مرکزی تقریب گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں نے شرکت کی ۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت ، یورپ اور دیگرملکوں سے آنے والے سکھ بھائیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ نے بہت عرصہ حکومت کی اور مذہبی رواداری رکھی۔
گورنرپنجاب نے کہا کہ پنجاب کے سکھوں کو پنجابی میں ہی پیغام پہنچتا ہے، بھارت ، یورپ اور دیگرملکوں سے آنے والے سکھ بھائیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔