Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 30, 2019 12:00 am views : 290

Location : Different Places

ICC to take action after fans clash at Pak-Afghan match
  • Urdu

ورلڈ کپ میں سیکیورٹی تحفظات، پی سی بی کی آئی سی سی سےشکایت

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ کم سیکیورٹی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت کرتے ہوئے ٹیم کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
افغانستان کے خلاف میچ کے بعد کچھ شائقین کے میدان میں آنے پر پاکستانی کرکٹ کھلاڑی خوف کا شکار ہوگئے تھے جس پر سیکیورٹی حکام نے صورت حال کو سنبھالا اور عماد وسیم کے ساتھ وہاب ریاض کو بحفاظت  ڈریسنگ پہنچایا۔
میدان کے اندر  اور باہر پاکستان اور افغانستان کے تماشائیوں کے  درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات کے بعد صورت حال کشیدہ ہونے پر پاکستانی ٹیم بھی خوفزدہ ہوگئی تھی اس کی وجہ سے پاکستانی کرکٹر کافی دیر تک ڈریسنگ روم میں ہی موجود رہے اضافی سیکیورٹی آنے پر کھلاڑیوں کو باحفاظت بس تک پہنچایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی آفیسر نے تمام تر صورتحال سے آئی سی سی کو آگاہ کیا جس پر آدھے گھنٹے کی میٹنگ ہوئی، بعدازاں آئی سی سی نے یہ مطالبہ منظور کیا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
میچ سے قبل بھی تماشائیوں کے درمیان تلخ جملوں کے ساتھ ساتھ مار پٹائی کے واقعات سامنے آئے۔ میچ کے دوران صورتحال انتہائی کشیدہ رہی جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے سپورٹرز  کے ساتھ ساتھ کھلاڑی بھی پریشان دکھائی دیے۔
اس خطرناک صورتحال پر سیکیورٹی حکام نے بارہ افغانی تماشائیوں کو اپنی حراست میں بھی لیا اور انہیں میدان سے نکالا۔  افغانی تماشائیوں نے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ بھی بدسلوکی کی جس کی رپورٹ پولیس کو کر دی گئی ہے۔

Recent News

Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved