Jul 01, 2019 11:00 am
views : 475
Location : Domestic place
The federal government has decided to maintain prices of petroleum products for July
جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
وزرات خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 126 روپے 82 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 98 روپے 46 پیسے فی لٹرمیں فروخت ہوگا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 88 روپے 62 پیسے پر برقرار رہے گی۔
دوسری جانب حکومت نے سی این جی کی قیمت میں 303 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا ہے۔ سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں نرخ 125 سے 140 روپے فی کلو تک ہوجائیں گے جبکہ پنجاب میں ایل این جی کے صارفین 5 روپے فی لیٹر تک اضافہ بھگتیں گے۔
اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ نئے نرخ 980 سے بڑھ کر 1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہونگے۔ سی این جی پر سیلز ٹیکس میں بھی پونے تین روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سستا ایندھن مہنگا ہونے کا خمیازہ عوام کو قدم قدم پر بھگتنا پڑے گا۔
چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے بتایا کہ یکم جولائی سے سی این جی تین صوبوں میں 23 روپے فی کلو تک مہنگی ہو جائے گی۔ غریب آدمی کی پانچ سے دس ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ بچت ختم ہو جائے گی۔