Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 01, 2019 05:58 pm views : 295

Karachi- We not become part of PPP,PMLN Politics,Siraj ul haq
  • Urdu

کراچی،ہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کا کوئی معاشی وژن نہیں ہے،مرغی کے انڈے فروخت کر کے اور بکری کے بچے فروخت کر کے معیشت کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے،موجودہ حکومت وینٹی لیٹرپر ہے اور اب اس حکومت سے عوام کو کوئی امید اور توقعات نہیں ہیں۔
کراچی میں  جماعت اسلامی کے تحت عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ اپنے پلیٹ فارم سے تھرڈ آپشن کے طور پر عوام کے درمیان موجود رہیں گے،موجودہ حکومت وینٹی لیٹرپر ہے اور اب اس حکومت سے عوام کو کوئی امید اور توقعات نہیں،عوام ملک میں اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔یہ جدوجہد خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک جاری رہے گی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان نے کہاتھا کہ میں قوم سے جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن افسوس کہ آج عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،عوام آج جن مشکلات کا شکار ہیں وہ حکمرانوں اور موجودہ حکومت کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اہل کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے آج جوق در جوق گھروں سے نکل کر عوامی مارچ میں شرکت کر کے نہ صرف کراچی کی بلکہ پورے ملک کے 22کروڑ عوام کی ترجمانی کی،آج ملک میں بے شمار مسائل ہیں،بجلی، پانی کا مسئلہ ہے اور اب تو سانس لینے کا بھی مسئلہ ہے۔

Recent News

Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved