Jul 02, 2019 07:03 pm
views : 276
Location : District Court
Faisalabad- MNA Rana Sanaullah sent to jail on 14-day judicial remand
فیصل آباد،میری گرفتاری ظلم ہے اور ظلم کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی ،رانا ثنا اللہ
ہیروئن برآمدگی کے الزام میں زیر حراست مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
انسداد منشیات فورس کی جانب سے رانا ثناءاللہ کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران رانا ثناء اللہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل پر سیاسی کیس بنا کر گرفتاری ڈالی گئی ہے جب کہ اے این ایف نے رانا ثناء اللہ سمیت تمام 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے رانا ثناء اللہ سمیت 6 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں کیمپ جیل منتقل کردیا گیا۔
رانا ثناء اللہ کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر کچہری کے چاروں اطراف کنٹینرز کھڑے کیےگئے جس پر شہریوں کی پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔
ایس پی سیکیورٹی فیصل شہزاد کے مطابق رانا ثناء اللہ کی پیشی کے لیے سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے 400 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے۔
اپنی گرفتاری کےحوالے سے رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور ظلم کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی یہ خدا کا فیصلہ ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے شرم آنی چاہیے جو کہتا ہے کہ یہ مدینے کی ریاست ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد منشیات فورس نے رانا ثناء اللہ کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹر وے پر سکھیکی کے مقام پر حراست میں لیا تھا۔