Jul 03, 2019 11:00 am
views : 255
Location : Domestic place
Asset Declaration Scheme's deadline ends today
اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کا آج آخری دن، مدت شام 5 بجے ختم ہوگی
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی آج رات 12 بجے کے بعد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ اثاثوں کو ظاہر کرنے کی سکیم میں اب تک 95 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں، سکیم کی مدت آج ختم ہوگی۔
اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اب تک اثاثہ جات ظاہر نہیں کئے ہیں اور معمولی ٹیکس کی ادائیگی کر کے اپنے اثاثہ جات کو ڈکلئیر کرسکتے ہیں۔ حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصور ختم کر دیا اور اب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رہنا ناممکن ہو جائیگا۔
دوسری جانب لاہور کے ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے تاحال ایمنسٹی سکیم کے تحت 60 کروڑ روپے کے محصولات جمع کیے ہیں۔ کمشنر غزالہ حمید رازی نے کہا کہ آرٹی او ٹو میں تاحال 700 ٹیکس گزاروں نے اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں۔