Jul 03, 2019 04:52 pm
views : 267
Location : Different Places
Karachi- Traders Protest Against 2019 Federal Budget
کراچی، تاجروں کا حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج
وفاقی بجٹ اورحکومتی پالیسیوں اور کے کیخلاف کراچی کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کی کال کراچی ایکشن کمیٹی نے دی تھی۔
کراچی کی تاجر برادری نے وفاقی بجٹ کو تاجر دشمن قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا اور ریلی نکالی،شہر بھر کے دکانداروں نے صدر کے ریگل چوک سےکراچی پریس کلب کی جانب مارچ کیا، اس دوران تاجروں نے زبردست نعرے بازی کی۔
احتجاجی مظاہرین مال بیچنے والے سے شناختی کارڈ لینے، دکانوں پر چھاپے، بجلی گیس، پیٹرول اور اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے، روپے کی بے قدری اور پی ٹی اے کی پالیسیوں کی مخالفت کررہے تھے،ریلی میں تقریباً ہر قسم کا کاروبار کرنے والے تاجروں کی نمائندگی تھی۔
پریس کلب پر شہر کے مختلف راستوں سے ریلیاں پہنچیں، جس کے بعد نعرے بازے بھی زور پکڑ گئی۔
شرکاء نے اپنے خطاب میں حکومت کو 48 گھنٹو ں کا الٹی میٹم دیا اور کہا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی جائے گی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں شریک ایک تاجر کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشی قتل کیا جا رہا ہے مہنگائی بڑھ گئی ہے،اگر ہم شٹر پاور استعمال کریں گے تو حکومت کا بہت تکلیف ہوگی۔
ایک اور تاجر کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکس دینا چاہتے ہیں اور دیتے بھی لیکن اب ٹیکس اتنے لگ گئے ہیں کہ لوگوں کا کھانا پینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔