Jul 03, 2019 04:53 pm
views : 267
Location : Different Places
Lahore- Traders Views About Amnesty Scheme
لاہور،ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے تاجروں کی رائے
ملک اور بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے کے حوالے سے حکومتی ایمنسٹی اسکیم تقریبا35 ہزار سے زائد افراد نے افراد نے 1575 ارب روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔
حکومت نے عوام کے لیے ان کے اندرون اور بیرون ملک بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم جاری کی تھی ۔
تاجروں ، سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی کی مدت میں 3 ماہ توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے بیرون ملک مقیم پاکستانی ضرور استفادہ حاصل کریں،اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے خلاف بے نامی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ایمنیسٹی اسکیم کے حوالے سےتاجروں نے ملی جلی رائےکا اظہار کیا ہے
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مقامی تاجر کا کہنا تھا کہ ہر حکومت ایمنسٹی اسکیم دیتی ہے اور موجودہ حکومت کا یہ ایک اچھا اقدام ہے۔
ایک اور تاجر کا کہنا تھ کہ ہر حکومت کالادھن سفید کم کرنے کیلئے اس طرح کی اسکیم دیتی ہے لیکن حکومت کو روزگار کا مسئلہ بھی حل کرنا چاہیے