اسلام آباد،وفاقی وزیر فواد چوہدری کا جنگلی حیات کے تحفظ کا بھی بیڑا اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری حسین جنگلی حیات کے تحفظ کا بھی بیڑا اٹھانے کا فیصلہ کرلیا انہوں نے شکرپڑیاں اسلام آباد میں جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق ورکشاپ میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں بیرون دنیا میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جنہیں دورکرنے کیلئے کوشاں ہیں ،وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے شرکاء سے نیچرل ہسٹری میوزیم اسلام آباد سے لاعلمی کا بھی شکوہ کیا ،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا نے کہ میوزیم آف نیچرل ہسٹری کا بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ، اسلام آباد کا چڑیا گھر کا حال بد تر ہے، اگر جانوروں کی خوراک اور دیکھ بھال کا انتظام نہیں کر سکتے تو انہیں مارنے کیلئے چڑیا گھر نہ بنائیں۔
وزیرسائنس وٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں جنگلی حیات کو خطرات ہیں ،مرغزار اسلام آباد کے شیروں کیلئے آنے والی مرغیاں ڈائرکٹر نوش کرتے تھے ، مئیرصاحب ہاتھی کوجپھی مارکربیٹھے ہوئے ہیں، ایک ہاتھی مرنے کے بعد دوسرا ہاتھی ذہنی بیمارہوگیا ۔
جنگلی حیات کے متعلق فواد چوہدری نے کہاکہ کرپشن بہت زیادہ ہے جومعاشرہ جانوروں سے محبت نہیں کرتاوہ تنزلی کا شکارہوتا ہے یہاں تو انسانوں سے محبت بھی کم ہوگئی ہے ، اس میوزیم میں جہلم کے ہاتھی کا 700 سال پرانا ہاتھی دانت بھی رکھا ہے ۔