تربیلا میں کشتی الٹنے سے پچاس افراد ڈوب گئے،3ہلاک
ہری پور میں تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں 50 مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے,مذکورہ کشتی شانگلہ کے علاقے دیدل کماچ سے ہر پور جارہیی تھی کہ برگ کے مقام پر ڈوب گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر ہرپور ارباب گل کے مطابق ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ ایک بچے سمیت 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے متاثرہ 14 افراد نے تیر کر کنارے پر آنے میں کامیاب ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 50 افراد سوار تھے، جو شانگلہ کے علاقے دیدل کماچ سے ہری پور جارہے تھے۔
ارباب گل نے یہ بھی بتایا کہ مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کا عمل جاری ہے جس میں مقامی افراد بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان آرمی کے اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے کمانڈوز کو بھی جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔