کراچی، پاک بحریہ کے زیر انتظام کریکس ایریا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
پاک بحریہ کے زیر انتظام کریکس ایریا میں شاہ بندر کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔پاک بحریہ کے اس فری میڈیکل کیمپ کوآغا خان اسپتال کا تعاون بھی حاصل رہا۔
اس موقع پرفری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل اسپیشلسٹ، جلد، گائنی اور بچوں کے ڈاکٹرز نے 850 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اورکیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔مقامی لوگوں نے پاک بحریہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا -