Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 04, 2019 05:01 pm views : 275

Location : Different Places

Islamabad- ECP issues detail of assets of senators
  • Urdu

اسلام آباد،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں،پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے اثاثوں کی مالیت 1ارب 84کروڑ روپے ہے،پی پی سینیٹر انور لعل غریب ترین رکن سینیٹ ہیں،وہ 11لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت 9کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد ہے، جن میں پراپرٹی کی مالیت 5کروڑ 53لاکھ اور کاروبار کی مالیت 3کروڑ 30لاکھ روپے ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے اثاثوں کی مالیت 12 کروڑ 64لاکھ روپے ہے جبکہ قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کے اثاثوں کی مالیت 25کروڑ روپے سامنے آئی ہے۔
سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجا ظفر الحق کے اثاثوں کی مالیت 94 لاکھ روپے ہے جبکہ ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مشاہد اللہ خان کے اثاثوں کی مالیت 2کروڑ 44لاکھ روپے ہے۔
پی پی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمٰن کے اثاثوں کی مالیت 25کروڑ 64لاکھ روپے ہے جبکہ سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی کے اثاثوں کی مالیت 12کروڑ 80لاکھ روپے اور فاروق ایچ نائیک کے اثاثوں کی مالیت 9کروڑ 92لاکھ روپے ہے۔
سینیٹر حاصل بزنجو کےاثاثوں کی مالیت 58لاکھ روپے، سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے اثاثوں کی مالیت 16کروڑ 98لاکھ روپے ہے۔
امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کے اثاثوں کی مالیت 31 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
سینیٹر نزہت صادق 13کروڑ روپے اور خوش بخت شجاعت 5کروڑ 44 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔
سابق وفاقی وزیر سینیٹر رحمٰن ملک پاکستان میں ساڑھے 3کروڑ روپے جبکہ لندن میں 13لاکھ پاونڈ پراپرٹی کے مالک ہیں۔
پی پی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے جبکہ ان کی برطانیہ میں بھی پراپرٹی ہے۔
سینیٹر محسن عزیز کے اثاثوں کی کل مالیت 57کروڑ روپے ہے جبکہ سینیٹر طلحہ محمود کے اثاثوں کی مالیت 36کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

Recent News

PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved