Jul 04, 2019 05:38 pm
views : 264
Location : Islamabad Airport
Islamabad- Ghulam Sarwar Khan meets Saudi Ambassador
اسلام آباد،روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت بائیس ہزار حجاج فائدہ اٹھائیں گے، غلام سرور خان
وفاقی وزیر برائے ہوابازی، غلام سرور خان نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے سعودی امیگریشن کے وفد سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران غلام سرور خان کا کہنا تھاکہ آج سعودی ایئر لائن کی پرواز حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب جائے گی، انہوں نے تمام حجاج کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے انعقاد پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر برائے ہوابازی نے مزید کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کے تحت بائیس ہزار حجاج فائدہ اٹھائیں گے۔
غلام سرور خان کا نے کہا کہ ہماری سعودی حکومت سے درخواست ہے کہ روڈ ٹو مکہ کے تحت اگلے سال پاکستان کے باقی ائیر پورٹس کو بھی شامل کیا جائے۔