Jul 04, 2019 05:52 pm
views : 272
Location : Foreign Office
Islamabad- Use of a stadium for anti-Pakistan propaganda is serious concern, Foreign Minister
اسلام آباد،پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لئے ا سٹیڈیم کا استعمال تشویشناک ہے،مخدوم شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لئے سٹیڈیم کا استعمال تشویشناک ہے۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وزارتِ خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیاجبکہ دونوں فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستان مخالف بینرز لہرائے جانے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہتک آمیز رویے کا معاملہ بھی اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لئے سٹیڈیم کا استعمال تشویشناک ہے۔
وزیر خارجہ نے برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے موسم خزاں میں متوقع دورہ ء پاکستان کو خوش آئند قرار دیا اورکہا کہ ہم حکومت پاکستان اور عوام کنسنگٹن پیلس کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔