کراچی،ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف مہم ،تین روز کے دوران 58 لاکھ روپے سے زائد کے چالان
ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ پہننے کی مہم جا ری ہے،کراچی ٹریفک پولیس نے دوران سفر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف جاری مہم میں تین روز کے دوران 58 لاکھ روپے سے زائد کے چالان کردئیے ہیں،ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس نے کراچی میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کی بائیک ضبط کی گئیں۔
ایک پولیس افسر رانا عبدالطیف کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہیلمٹ نہ پہننے کے خلاف پندرہ روزہ مہم جاری ہے جبکہ آئندہ بھی اس مہم کو جاری کریں گے۔
ایک اور پولیس افسر مہتاب علی کا کہنا تھاکہ پہلے عوام کو آگاہی دی گئی اس کے بعد باقاعدہ کریک ڈاؤن کیا گیا۔
شہری کاشف کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ٹھیک ہورہا ہے،اگر یہ مہم نہ چلتی توکوئی بھی ہیلمٹ نہیں پہنتا۔