کراچی،نرسوں کا مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا
ساڈا حق ایتھے رکھ کراچی میں اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے نرسیں ایک بارپھر سڑکوں پر آگئیں،سندھ حکومت کو وعدے یاد دلانے اور مطالبات کی منظوری کیلئے نرسوں نے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا۔
دھرنے میں شہر بھر سے مرد و خواتین نرسز نے شرکت کی ، کراچی پریس کلب کے باہر دیے جانے والے علامتی دھرنے میں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے، اس موقع پر مظاہرین نے ساڈا حق ایتھے رکھ کے نعرے بھی لگائے .
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ایک سال قبل ہمارے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم ابھی تک ان وعدوں پر کائی عمل در آمد نہیں ہوا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ ٹائم اسکیل،فورٹائر فارمولا اور دیگر مطالبات پورے کرے اور ہمیں سروس اسٹرکچر ہمیں دیا جائے جیسا کہ تمام محکموں میں دیا جاتا ہے۔
مظاہرے میں شریک اعجاز شاہ کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2019 کو چھ مئی سندھ حکومت نے دس دن کے اندر مطالبات منظور یقین کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا ہم حکومت کو انکا وعدہ یاد دلانے کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔
عفت پروین کا کہنا تھا کہ تمام اداروں میں سروس اسٹرکچر ہے لیکن ہمارا نہیں ہے ،ہم دو ہزار سترہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔