Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 04, 2019 09:22 pm views : 273

Location : PID

Islamabad- Govt to exercise zero tolerance against drugs: Shahryar Afridi
  • Urdu

اسلام آبادراناثنا اللہ سے متعلق ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا,شہریار آفریدی

وزیربرائے نارکورٹکس کنٹرول شہریارآفریدی نے کہا کہ راناثنا اللہ سے متعلق ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عارف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ منشیات کی وجہ سے پاکستان کا وقارخراب ہوا، جب حکمران اورایوانوں میں بیٹھنے والے خود ہی ان کاموں میں ملوث ہوں تو قوموں کی عزتوں کا جنازہ اٹھتا ہے۔
شہریارآفریدی نے کہا کہ منشیات کا گھناؤنا کاروبارکرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، پورے پاکستان میں بڑے مگرمچھوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ہم کسی کونہیں چھوڑیں گے، نئے پاکستان میں ہم ان لوگوں کومثال بنائیں گے، تمام ثبوت کورٹ آف لاء میں پیش کئے جائیں گے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، میں بھی نہیں، ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، اگراس میں تمام نام دے دئیے جائیں توان کو جانوں کی کون ضمانت دے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ 1200 افراد منشیات فروشی میں گرفتارہوئے ہیں کیا وہ پاکستانی نہیں، فیصل آباد میں ملزم گرفتار ہوا، اس کی لیڈ پررانا ثناء اللہ کی گاڑی کو تین ہفتوں تک مانیٹر کیا گیا، رانا ثناء اللہ سے نکلی ہیروئن فیصل آباد سے لاہور اور پھر بیرون ممالک جانا تھی۔  راناثنااللہ سے متعلق ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا، اسی لیے ان کا جسمانی ریمانڈ بھی لیا گیا کہ تمام چیزیں ہمارے پاس موجود تھیں، پورے پاکستان میں اے این ایف کے صرف 29 پولیس اسٹیشن ہیں، دنیا کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر منشیات کے خلاف کام کررہے ہیں۔
ڈی جی اے این ایف نے کانفرنس میں کہا کہ جولوگ بھی منشیات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی، کچھ چیزیں ہم بتانہیں سکتے،  جب آپ کے پاس تمام ثبوت ہوں توپھرضروری نہیں کہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے، جسمانی ریمانڈ لیتے تولوگ کہتے کہ آپ اسے منوارہے ہیں۔

Recent News

PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved