Jul 05, 2019 05:50 pm
views : 286
Location : Foreign Office
Islamabad- Media role is very Important to Highlight Positive image of Pakistan,FM
اسلام آباد، پاکستان کے مثبت امیج کو اُجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے،مخدوم شاہ محمود قریشی
مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک کثیرالاثقافتی ملک ہے اور پاکستان میں سیاحت کے بہترین مواقع موجودہیں۔ان کی ترویج کے لئے بھی میڈیا کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزرات خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ شاہ محمود قریشی کا ملاقات میں کہنا تھا کہ ہم نے معاشی سفارتکاری کا آغاز کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
پاکستان ایک کثیر الاثقافتی ملک ہے اور یہاں سیاحت کے بہترین مواقع موجود ہیں جس کی ترویج کے لئے میڈیا کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اُجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔
ملاقات میں مخدوم شاہ قریشی کو وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے پاکستان کے تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور بہترین سفارت کاری کو اپنانے پر مبارکباد پیش کی۔