Jul 05, 2019 06:34 pm
views : 263
Location : Different Places
Karachi-Car Dealers Are Facing Problems Due To New Tax Schedule
کراچی، ٹیکس میں اضافے کے سبب گاڑیوں کی قیمتوں میں کم سے کم چار سے پانچ لاکھ کااضافہ، کار ڈیلرز
روز بروز بڑھتی مہنگائی نے جہاں عوام الناس کا جینا محال کیا ہوا ہے وہیں کار ڈیلرز کو بھی پریشانی میں مبتلا کیا ہوا ہے۔نئے ٹیکس شیڈول کے مطابق ٹیکس میں اضافے کے سبب جہاں خریدارمارکیٹوں کا رخ کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں وہیں کار ڈیلرز بھی کاروبا ر نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے موٹر وہیکلز کی نیو رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس ادائیگی کیساتھ ودہولڈنگ اور انکم ٹیکس وصولی کی نئی شرح کو تمام صوبوں کے محکمہ ایکسائز نے اپنے سافٹ ویئر میں اپ گریڈ کردیا ہے۔
ٹیکس شیڈول کے مطابق ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح جو ہزار سی سی کاروں پر پہلے دس ہزار روپے تھی، اب وہ فائلرکے لئے چالیس ہزار جبکہ نان فائلرکے لئے اَسی ہزار روپے سالانہ، 1199 سی سی کاروں پر پہلے فائلرکے لئے ایک ہزار پانچ سواور نان فائلرکے لئے چارہزار روپے تھی اب فائلر کے لئے چھ ہزار اور نان فائلرکے لئے بارہ ہزار روپے ہوگا۔
حالیہ معاشی صورتحال کے تناطر میں گاڑیوں کے ڈیلر خاصے پریشان نظر آرہے ہیں ان کا کہناہیکہ ڈالر کی وجہ سے گاڑیوں کی مارکیٹ کا بہت ب را حال ہے، حکومت کو اس صنعت کو ترقی دینے کے لئے اقدامات کرنے چاہیے۔
اس حوالے سے ایک شو روم کے مالک سید عامر نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دینا اچھی بات ہے اور ہر آدمی کو ٹیکس دینا چاہئے لیکن ٹیکس لگانے کے بعد مارکیٹ نیچے نہیں جارہی بلکہ ر’ک گئی ہے۔ ڈالر کے ریٹ بڑھنے کی وجہ سے امپورٹڈ گاڑیاں نہ آنے کے برابر ہیں۔ ٹیکس میں اضافے کے سبب گاڑیوں کی قیمتوں میں کم سے کم چار سے پانچ لاکھ کا فرق آیا ہے۔
اس موقع پرگاڑیوں کی خریدوفروخت کرنے والے کام سے وابستہ عارف رزاق کا کہنا تھا کہ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر اتنے ٹیکس لگا دئے ہیں کہ کاروبار نہ ہونے کے برابر ہوگیا ہے۔پہلے ٹرانسفر فیس ہزار روپے تھی کسٹمر با آسانی ٹرانسفر کروا سکتا تھا لیکن اب ٹرانسفر فیس فی سیٹ ساڑھے سات ہزار روپے کردی ہے جس کی وجہ سے کسٹمر اٹھائیس ہزار میں گاڑی اپنے نام نہیں کروائے گا اور اس طرح گاڑی کسی اور کے نا م پر چلتی رہے گی۔