Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 05, 2019 06:36 pm views : 284

Location : Domestic Place

Islamabad- Rahber Committee Decide to Joint Public gathering Against Government
  • Urdu

اسلام آباد،رہبر کمیٹی نے حکومت کے خلاف ملک بھر میں مشترکہ جلسوں کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ رہبر کمیٹی نے حکومت کے خلاف ملک بھر میں مشترکہ جلسوں کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کے حوالے سے اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ رہبر کمیٹی کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی نے ملک بھر میں مشترکہ جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 25 جولائی کو عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا جائے گا اور اس کے بعد تمام صوبوں کے مرکزی شہروں میں مشترکہ جلسے ہونگے۔ رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف فوری قرارداد لانے پر اتفاق کیا تاہم نئے چیئرمین سینیٹ کے نام پر غور کو عارضی طور پر موخر کردیا گیا۔
اجلاس میں (ن) لیگ سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پیپلز پارٹی سے فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری، جعمیت علماء اسلام (ف) سے اکرم خان درانی، نیشنل پارٹی سے میر حاصل بزنجو،  اے این پی سے میاں افتخار، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے عثمان کاکڑ، قومی وطن پارٹی سے ہاشم بابر، جمعیت علماء پاکستان سے اویس نورانی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث سے شفیق پسروری نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چئیرمین سینیٹ کو ہٹانے اور حکومت مخالف تحریک سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی تاہم اہم کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب نہ کیا جاسکا۔ ن لیگ نے مستقل کنوینئر کی بجائے تمام جماعتوں کو باری باری کنوئینر شپ دینے کی تجویز دی تاہم اتفاق نہیں ہوسکا۔

Recent News

PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved