Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 05, 2019 09:23 pm views : 267

Location : Different Places

Karachi- ECP Issue Assets Detail of Sindh Assembly Members
  • Urdu

اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری،فریال تالپور امیر ترین رکن

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ وزیراعلی مراد علی شاہ کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 88 لاکھ روپے، اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی 16 کروڑ 84 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک، اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی 6 کروڑ 40 لاکھ کے اثاثوں کے مالک اور فریال تالپور نے 38 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کیے، گوشواروں کے مطابق فریال تالپور کا بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مراد علی شاہ کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 88 لاکھ روپے،جس میں سے پراپرٹی کی مالیت 4 کروڑ 15 لاکھ روپے اورایک کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کی 2 گاڑیوں ہیں ۔ ان کے بینک میں 16 کروڑ 89 لاکھ روپے روپے سے زائد ہیں۔ مراد علی شاہ کی اہلیہ کے پاس ایک کلو سے زائد سونا بھی موجود ہے۔
اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی 16 کروڑ 84 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ وہ 12 کروڑ سے زائد کے مقروض بھی نکلے۔سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے 38 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ گوشواروں کے مطابق ان کا بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں ، فریال تالپور ایک کلو گرام سونے کی بھی مالک نکلیں ۔ فریال تالپور کی دونوں بیٹیاں بھی کروڑ پتی ہیں، فاطمہ تالپور کے 3 کروڑ 31 لاکھ،عائشہ تالپور کے 14 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں۔ فریال تالپور کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا فضل 10 کروڑ سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی 6 کروڑ 40 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں ،وزیر بلدیات سعید غنی 2 کروڑ، سہیل انور سیال 7 کروڑ سے زائد کے مالک نکلے۔
تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 93 لاکھ روپے،علی گوہر مہر 26 کروڑ،سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ 2 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک اور شرجیل میمن 3 کلو سونے سمیت 37 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔
کنور نوید جمیل کے 5 کروڑ 23 لاکھ، خرم شیر زمان کے 5 کروڑ 94 لاکھ کے اثاثے ،خاتون رکن ثروت فاطمہ کے پاس گھر نہ گاڑی، صرف ایک لاکھ 20 ہزار کے اثاثے ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن کے ایک کروڑ 17 لاکھ کے اثاثے،وہ 54 لاکھ کے مقروض بھی نکلے۔ سابق سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا ایک کروڑ 89 لاکھ سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔

Recent News

PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved