Jul 05, 2019 10:37 pm
views : 248
Location : Sindh Secretariat
Karachi- PTI Leader Haleem Adil Sheikh Media Talk
کراچی: پیپلز پارٹی کے ساتھ عوام کے مفاد کے لئے کام کرنے کو تیار ہیں، حلیم عادل شیخ
کراچی میں پانی کے مسئلے پر غور کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس ہوئی جس میں مسائل کے حل کے لیے سعید غنی کی قیادت میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے ہوں گے اور کمیٹی ہر پندرہ دن میں ملاقات کرے گی جو پانی کی لیکج، پانی کی چوری اور ڈسٹریبوشن کو مانیٹر کرے گی۔کانفرنس میں میئر کراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی، سیاسی جماعتوں کے رہنما، تاجر رہنماؤں کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بارہ جولائی کو وزیر اعظم کی آمد کے بعد ان سے پانی کے مسئلے کے حوالے سے میٹنگ کریں گے۔پانی کے مسئلے کے حل کے لئے دو سو پچاس بلین روپے چاہئیں جس کے لئے ورلڈ بینک سے بات کر رہے ہیں۔
اجلاس کے بعد میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کو پانی سے محرومی کا ذمہ دار سندھ سیکریٹیریٹ کوقرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا ان کی آنکھیں گیارہ سال بعد کھلی ہے پھر بھی ہم سندھ گورنمنٹ کی اس کاوش کو سراہتے ہیں، اس وقت پانی کا سب سے بڑا مینڈیٹ پی ٹی آئی کے پاس ہے جو کام دس سال میں نہیں کیا گیا، وہ ہم چاہتے تھے کہ شروع توکیا جائے۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پانی چوری کر کے فروخت کیا جاتا ہے پانی چوری میں واٹر بورڈ اور مقامی پولیس ملوث ہے جس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ اگر کارروائی ہوتی بھی ہے کوئی سزا نہیں مل پاتی۔ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ تحٹ مقدمات بنائے جائیں اور پانی چوری سے بچایا جاہے تاکہ شہریوں کو پانی مہیا ہوسکے۔
کے فور منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کے فور سفید ہاتھی ہے اس منصوبے کو خراب کرنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس کی ڈیزائنگ کی ہے کے فور پر جو بجٹ ضائع کیا گیا ہے اس کے تحقیقات کروائی جائے۔پیپلز پارٹی اگر عوام کے مفاد میں کام کریں گے تو ہم مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔