Jul 06, 2019 11:00 am
views : 273
Location : Domestic place
Maryam Nawaz says she will not care about any obstacle.
'کسی رکاوٹ کی پرواہ نہیں، ہر صورت منڈی بہاؤالدین میں جلسہ کروں گی'
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ وہ اتوار کو منڈی بہاؤالدین جائیں گی اور ضرور جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے تو ان کی جان جاتی ہی ہے، مگر جعلی حکومت کو اصل خوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز سیکیورٹی خدشات پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے قائد اعظم سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اجازت نہ ملنے کے باوجود لیگی کارکنوں نے سٹیڈیم میں سامان پہنچانا شروع کر دیا۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے کر سامان واپس بھجوا دیا۔