Jul 06, 2019 05:00 am
views : 250
Location : Domestic place
37 PML-N MPAs ready to form forward block: Sheikh Rashid
پنجاب سے 37 لیگی ارکان اسمبلی فاروڈ بلاک کیلئے تیار: شیخ رشید کا دعویٰ
شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے رہنے نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ملکی سیاست میں 90 روز بہت اہم ہیں، ن لیگ کے 37 صوبائی ارکان تیار ہیں مگر قومی کے اتنے نہیں مل رہے، پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک کیلئے 7 ارکان کم ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چور سیاستدانوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو جمہوریت کو نقصان ہوگا، میرے جیسے سیاستدانوں کے آپریشن جیل میں ہی ہو جاتے ہیں، مجھ سمیت سیاستدانوں کی بیماریاں ایسی ہیں جو جیل جا کرجاگ جاتی ہیں، میری اگلی نیوز کانفرنس سے پہلے اسحاق ڈار کو وطن واپس لایا جاسکتا ہے