Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 07, 2019 03:51 pm views : 277

Location : Different Places

Islamabad- Judge Arshad Malik calls PML-Ns video evidence ‘fake
  • Urdu

مریم نواز کی جانب سے  دکھائی گئی ویڈیو جعلی، مفروضے پر مبنی اور جھوٹی ہے،جج ارشد ملک

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا دینے والے احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے مریم نواز کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس پر ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں دکھائی گئی ویڈیو جعلی، مفروضے پر مبنی اور جھوٹی ہے۔
جج ارشد ملک نے مریم نواز کی جانب سے بذریعہ ویڈیو الزامات پر پریس ریلیز کے ذریعے جواب دے دیا ،رجسٹرار احتساب عدالت کے دستخط سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا۔
پریس ریلیز میں ان کا کہنا ہے کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مجھ پر بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی دباؤ نہیں تھا۔ میں نے گذشتہ روز مریم صفدر کی پریس کانفرنس اور مجھ سے منسوب ویڈیو دیکھی ہے، اس پریس کانفرنس میں مجھ پر سنگین الزامات لگائے گئے۔میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی۔
جج ارشد ملک کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران مجھے بارہا رشوت کی پیشکش کی گئی۔تعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ میں نے دھمکیوں کو سختی سے رد کرتے ہوئے سچ پر قائم رہنے کا عزم کیا ، میں نے اپنی جان اور مال کو اللہ کے سپرد کیا ہے۔
جج ارشد ملک نے اعتراف کیا کہ میری ناصر بٹ سے پرانی شناسائی ہے، ناصر بٹ اور اس کا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے دکھائی جانے والی ویڈیو میں گفتگو کو توڑ مروڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے ویڈیو میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہےاحتساب عدالت کے جج کےحوالے سےمریم نواز نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ جج ارشد ملک نے نواز شریف کو سزا بلیک میل ہوکر دی ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved