خانیوال ، سسرالیوں نے سابق داماد کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی
خانیوال میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے داماد کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی، متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقہ 87 دس آر میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں نے ملکر سابقہ داماد کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی، متاثرہ شخص کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ شخص محمد افتخارکا کہنا ہے کہ گھریلو رنجش پر چند روز قبل بیوی کو طلاق دی تھی، سسرالیوں نے جہیز واپس کرنے کے لئے بلایا اور آنکھوں میں ایلفی ڈال دی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کی جارہی ہے۔