Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 07, 2019 09:15 pm views : 256

Location : Governor House

Karachi- Traders Meeting with Governor Sindh,Strike Call Cancelled
  • Urdu

کراچی،تاجروں کی گورنر سندھ سے ملاقات،ہڑتال کی کال واپس

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد کراچی کے تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
تاجر ایکشن کمیٹی کے ارکان نے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کیے، گورنر اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ایک ماہ تک تاجروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی،تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے،گورنر سندھ نے کہا کہ ہڑتال موخر کرنے پر تاجروں کا مشکور ہوں،انہوں نے کہا کہ کل میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معذرت چاہتا ہوں ۔
گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایکشن کمیٹی نے ہمارے سامنے 11 نکاتی ایجنڈہ رکھا جس پر انہوں نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے ٹیلی فون پر بات کی، چیئرمین ایف بی آر نے یقین دلایا کہ وہ تاجروں کے تحفظات دور کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ  حکومت کے معاشی مسائل ٹیکس دینے سے حل ہوتے ہیں، ٹیکس دیں گے تو ملک قرضوں سے نکلے گا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے یقین ہے لیک ہونے والی ویڈیو جعلی ہے، فرانزک آڈٹ میں جلد سچ سامنے آ جائے گا۔
اس موقع پرتاجر ایکشن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر وہ فی الفور ہڑتال کی کال واپس لے رہے ہیں تاہم مطالبات پور ے نہ ہوئے تو ہفتے سے ہڑتال کریں گے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved