Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 07, 2019 10:10 pm views : 274

Location : Central Air Command

Lahore- Air chief awards cash prizes to medal winners of Special Olympics 2019
  • Urdu

 ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان  کیجانب اسپیشل اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات تقسیم

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اسپیشل اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسپیشل اولمپکس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کی سینٹرل ایئر کمانڈ لاہور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے چھ خصوصی افراد  نے رواں سال کے شروع میں ابو ظہبی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں شرکت کی اور مختلف کیٹگریز میں میڈل حاصل کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا نام  روشن کیا۔
اپنے خطاب کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے میڈل جیتنے والوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے میڈل حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ مزید محنت کرتے ہوئے اپنے مقام کو بہتر بنائیں اور آئندہ مقابلوں میں وطن عزیز کا پرچم سربلند کریں۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے ان کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ فوقیت دی ہے۔
کھیلوں کی مختلف کیٹگریز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں میں  نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ جن میں عمران غفار (02 طلائی تمغے برائے سائیکلنگ)، محمد عمر (02 چاندی کے تمغے برائے بیڈمنٹن)، یاسر بشیر (01 چاندی کا تمغہ برائے سائیکلنگ)، رضوان طیب (01 کانسی کا تمغہ برائے باسکٹ بال)، فرقان اقبال (01 کانسی کا تمغہ برائے سائیکلنگ) اور سبرینہ توحید (01 کانسی کا تمغہ برائے فٹسل) شامل تھے۔
بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے خصوصی افراد اور ان کے والدین سے تفصیلی ملاقات کی جس میں انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved