Jul 08, 2019 12:00 pm
views : 259
Location : Domestic place
Fake accounts case: NAB produces Zardari, Talpur in accountability court
جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری اور فریال نیب کورٹ اسلام آباد میں پیش
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل اور ڈاکٹر احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور انور مجید کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل نے اپنے تحریری جواب میں کہا خراب صحت کے باعث انور مجید کو منتقل نہیں کیا جاسکا۔
عدالت نے استفسار کیا آپ کیا کہتے ہیں، کیس چلے نہ چلے وہ کراچی ہی رہیں گے ؟ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا انور مجید کی عمر 78 سال ہے اور شدید بیمار ہیں۔ عدالت نے کہا انور مجید پہلے کیسے چلتے پھرتے تھے ؟ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا انور مجید کو جہاز اور نہ ہی گاڑی کے ذریعے لایا جا سکتا ہے۔