Jul 08, 2019 01:00 am
views : 260
Location : Domestic place
Shehbaz sharif appears before accountability court in Ashiana-e-Iqbal Housing case
آشیانہ ہاؤسنگ کیس: شہباز شریف احتساب عدالت پیش، تفتیشی رپورٹ پیش
آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ شہباز شریف روسٹرم پر آ گئے۔ عدالت نے کہا شہباز شریف صاحب اگر آپ نے بیٹھنا ہے تو بیٹھ جائیں جس پر شہباز شریف نے کہا جی شکریہ ! میری کمر میں تکلیف بھی ہے۔
ملزم فواد حسن فواد، احد چیمہ، منیر ضیا بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں، 3 گواہان بیانات قلمبند کروانے کے لیے عدالت کے سامنے پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے سامنے تفتیشی رپورٹ پیش کر دی۔