Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 08, 2019 05:02 pm views : 257

Location : Different Places

Mandi Bahauddin- Accept That Nawaz Sharif Is Innocent Maryam Nawaz
  • Urdu

منڈی بہاالدین،نئی شہادتوں کے بعد نواز شریف کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے نئی شہادتوں کے بعد نواز شریف کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے سابق وزیراعظم کی عزت بڑھی،مہنگائی پر عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، یہ نالائق اعظم پتلی گلی سے نہ نکلے، عوام اسے بھاگنے نہ دیں۔
اتوار کو رات گئے منڈی بہائوالدین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، آج نواز شریف 22 کروڑ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوگئے، یہ جانتے ہوئے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے کے باوجود سابق وزیر اعظم قانون کے آگے سر جھکا کر جیل چلے گئے، وہ بہادر انسان ہیں۔ نواز شریف بے قصور تھا، انصاف دینے والا جج بول اٹھا، جج کی ویڈیو دیکھی تھی، وہ کہتا ہے بلیک میل کر کے خود کشی پر مجبور کیا اور فیصلہ خلاف دینے کیلئے مجبور کیا گیا۔
انہوں نے کہا سابق وزیر اعظم کو آپ کی آواز اٹھانے کی سزا ملی، ووٹ کو عزت دینے کی سزا ملی۔ نواز شریف چھوٹے گا انشااللہ، وزیراعظم بنے گا اور پہلے سے زیادہ طاقتور وزیراعظم بنے گا۔ نواز شریف کو چاروں طرف سے دشمنوں نے گھیرا ہوا ہے، سابق وزیر اعظم کو ووٹ دینے والوں کا سر آج فخر سے بلند ہے۔
مریم نواز نے کہا عمران خان جلسے کی اجازت نہیں دیتا، جلسے کی اجازت نہ دینے والے دیکھ لیں کہ لاہورسے منڈی بہاؤالدین تک ہرجگہ جلسہ ہوا۔ لاہور سے منڈی بہاؤالدین کا سفر ڈھائی گھنٹے کا ہے میں دس گھنٹے میں پہنچی ، میں 7 تاریخ کو لاہور سے نکلی اور آج 8 تاریخ ہوگئی ہے، مہنگائی بڑھی، بجلی، آٹا، دال اور سبزی مہنگی ہوگئی، گو سلیکٹڈ گو کے نعرے لگاؤ، قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ پر پابندی لگائی، کیا عوام پر پابندی لگا سکتا ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved