Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 08, 2019 05:40 pm views : 300

Location : Kartarpur

Narowal- Kartarpur Corridor Work is 80 Percent Complete
  • Urdu

کرتارپور راہداری کا اسی فیصد کام مکمل

پاکستان نے کرتارپور کوریڈور کی تعمیر کا 80 فیصد سے زیادہ کام مکمل کرلیا ہے، نارووال میں زیرو لائن سے گورود وارہ دربار صاحب تک مرکزی سڑک، پل کی تعمیر اور گورودوارہ صاحب کے اطراف میں عمارتوں کی تعمیرمکمل ہوگئی ہے اور یہاں فنشنگ کا کام جاری ہے، توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان مقررہ وقت سے پہلے ہی منصوبہ مکمل کرلے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پراجیکٹ پر کام کرنے والے سینئر انجینئر کاشف علی نے بتایا کہ بنیادی سٹرکچر 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے، اب ہمیں یہاں ٹائل لگانی ہے جس کا آرڈر دیا جاچکا ہے، دو سے تین ہفتوں میں ٹائل لگنا شروع ہو جائیں گی، سفید ماربل بہت زیادہ تعداد میں یہاں استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت لنگر خانہ، درشن خانہ، واش رومز اور ایڈمن بلاک کی عمارت 70 سے 80 فیصد مکمل ہوچکی ہے، اب یہاں بجلی، گیس اور پانی کا کام کیا جا رہا ہے۔
کاشف علی کا کہنا تھا گورو صاحب کا جو کھیتی کا ایریا تھا اب وہاں ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے، یہاں کھنڈا صاحب اور 150 فٹ سے اونچا نشان صاحب لگایا جائے گا جو بھارت سے بھی واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ گورو صاحب کا کنواں صاحب اور آم کا درخت موجود ہے اس کو محفوظ رکھنے کیلئے نیسپاک کے انجینئرز کام کر رہے ہیں۔ بارڈر ٹرمینل، روڈ اور گورودوارہ صاحب میں جہاں جہاں پارکنگ ایریا ہے وہ حصے بھی کافی حد تک مکمل کرلئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ لینڈ سکیپنگ اور شجرکاری بھی کی جارہی ہے۔
گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور کے ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ نے بتایا بھارتی سکھ یاتری اگر آج بھی ڈیرہ بابا نانک سے یہاں آنا چاہیں تو ہم نے سڑک مکمل کر دی ہے وہ آسکتے ہیں۔ گورودوارہ صاحب کی توسیع، لنگرہال اوردو گیٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ سردار گوبند سنگھ نے کہا بعض عناصر جان بوجھ کر منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں کہ یہاں گورودوارہ صاحب کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس میں تبدیلی کی گئی ہے، میں دنیا بھر کے سکھوں پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ گورودوارہ صاحب کی ایک اینٹ کو بھی نہیں چھیڑا گیا ہے، یہ عمارت تاج محل کی طرح کھڑی ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved