اسلام آباد،حریت رہنما اور حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی
حریت رہنما اور حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔
برہانی وانی کی تیسری برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے جبکہ وادی بھر میں تمام تجارتی مراکز بند ہیں حریت قیادت کی اپیل پر قابض حکومت کے خلاف آج مظاہرے کیے جائیں گے۔
بھارتی فوج نے 8 جولائی 2016 کو سری نگر سے 60 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کوکرناگ کے علاقے میں کارروائی کے دوران برہان وانی کو شہید کر دیا تھا۔
برہانی وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے بیشتر اضلاع میں کئی ماہ تک مظاہرے جاری ہے۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جس میں 85 کشمیری شہید جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کتنے اوربرہان وانی کو اور شہید کرے گا ہندوستان ہمارے جذبہ حریت کو کم نہیں کرسکتا یہ جذبہ اور بڑھے گا،ہم آزادی لے کر رہیں گے،دنیا کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ بھارت لاشوں کا جو کاروبار کررہا ہے اسے بند ہونا چاہیے۔