Jul 08, 2019 10:25 pm
views : 256
Location : Private Hospital
Lahore- 320 Kg Noor-ul-Hassan Has Passed Away
موٹاپے کا شکارصادق آباد کا رہائشی نورالحسن لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگیا
موٹاپے کا شکارصادق آباد کا رہائشی نورالحسن لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگیا، نورالحسن کو 2 ہفتے قبل سرجری کے بعد اسپتال میں ہی رکھا گیا تھا، 28 جون کو سرجن ڈاکٹر معاذ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے نورالحسن کا کامیاب آپریشن کیا جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا تھا، سرجری کے بعد مریض کو انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا گیا تھا۔
ڈاکٹرمعاذ کا کہنا تھا کہ نورالحسن کی حالت سیریس ہونے کی وجہ سے آئی سی یومیں رکھا گیا تھا تاہم بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نور الحسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔ سوشل میڈیا پرنور الحسن کی ویڈیو وائرل ہونے پرآرمی چیف نے نوٹس لیتے ہوئے مریض کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔