Jul 08, 2019 10:33 pm
views : 264
Location : Domestic Place
Islamabad-APHC Protest On Burhanwani 3rd death Anniversary
اسلام آباد،برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کا مظاہرہ
کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیریوں نے پیر کو معروف نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کے تیسرے یوم شہاد ت کوکشمیری شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا ۔
اسلام آباد میں برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے سٹیٹ لایف بلڈنگ سے ڈی چوک بلیو ایریا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مطاہرین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بے گنا ہ کشمیریوں کے قتل عام کے کلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہیدبرہان مظفر وانی کی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی اور ہندوستان کو کشمیر سے نکلنا ہوگا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےمظاہرے میں شریک کنول حیات کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارت کا کشمیر میں ظلم دنیا پر آشکار ہوچکا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی آٹھ لاکھ سے زیادہ افواج جس طرح کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے جس پر بین الاقوامی برادری بھی اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر رہی ہے۔
شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان کے پرچم میں دفن ہوتے ہوں وہ ہم سے ذیادہ پاکستانی ہیں کشمیر سے ہمارا روحانی رشتہ ہے کشمیری اکیلے نہیں ہیں ہمارا کشمیر سے گہرا تعلق ہے۔