Jul 09, 2019 11:00 am
views : 249
Location : Domestic place
Imran Khan will be responsible if anything happens to Nawaz: Shehbaz Sharif
'نواز شریف کو پرہیزی کھانا فراہم نہ کیا تو نتائج کا ذمہ دار عمران نیازی ہوگا'
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا فراہم نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق نواز شریف کو پرہیزی کھانا فوراً فراہم کیا جائے، مریض کا پرہیزی کھانا روک کر عمران خان سیاسی انتقام کے بدترین درجے پر فائز ہوگئے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ثابت ہوگیا عمران خان میں نہ تو قومی خدمت کی صلاحیت ہے نہ ہی سیاسی مخالفت کا ظرف، عمران نیازی کی نالائقی پر تو شک نہیں لیکن فسطائی ذہنیت میں بھی ثانی نہیں رکھتے، فسطائیت کی کالی رات ختم ہونے کو ہے، پھر ان تمام مظالم کا حساب ہوگا۔